ہاتھ میں ہاتھ کے ہاتھ میں ہاتھ کے اک ملاقات کے
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
ہاتھ میں ہاتھ کے
ہاتھ میں ہاتھ کے
اک ملاقات کے
ان کہی بات کے
کتنی باتیں ہوئں
کتنی شہرت ہوئ
کتنے فتوے ہوۓ
کتنی تہمت لگی
ہاتھ میں ہاتھ کے
اک ملاقات کے
لوگ دودھوں دھلے
لوگ حاجی بھلے
پاک ہر عیب سے
ہم ہی عبرت نشاں
وحشت کارواں
غم کی پائل سدا
غم سے گھائل سدا
یونہی جیتے گئے
اشک پیتے گئے
تیری باتوں کے سنگ
تیری یادوں کے سنگ
ہاتھ میں ہاتھ کے
اک ملاقات کے
ان کہی بات کے
پونم نورین گوندل لاہور