September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ سٹی جوہرآباد کا سرپرائز وزٹ کیا

IMG-20260719-WA0029
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ سٹی جوہرآباد کا سرپرائز وزٹ کیا
۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگز تھانہ سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے ⁠حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا اور دی جانے والی سہولتوں کے متعلق دریافت کیا۔ ڈی پی او نےپینڈنگ درخواستوں، زیر تفتیش مقدمات اور پینڈنگ چالانزکو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ہدایت کی کہ ⁠تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0