خوشاب (خصوصی رپورٹ) پٹرولنگ پوسٹ پیل چوک کی شاندار کاروائی دوران ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبل طارق محمود ہمارا ٹیم کو بذریعہ وائرلس کال موصول ہوئی کہ ایک کار نمریACZ-62 منارہ باؤنڈری پر ناکہ توڑ کر چکوال سے جانب پیل چوک ارہی ہے اس کو فل فور روکا جائے ہیڈ کانسٹیبل طارق محمود ہمراہ ٹیم نے پیل چوک میں ناکہ بندی کر دی مذکورہ گاڑی جب ناکہ پوائنٹ پر پہنچی تو ڈرائیور نے گاڑی کو روکا اور پھر ناکہ پر موجود جوانوں کو گاڑی سے ہٹ کرنے کی کوشش کی اور گاڑی کو بھگا دیا پٹرولنگ ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کر کے تھوڑے فاصلے پر پہاڑی میں گاڑی کو کامیابی سے روک لیا تو گاڑی میں سواران بھاگنے لگے تو ہیڈ کانسٹیبل طارق محمود ہمراہ ٹیم نے بڑی پھرتی اور بہادری سے دو اشخاص کو پکڑ لیا دوران تلاشی ان کے شناختی کارڈ کو جب پولیس ایپ کے ذریعے چیک کیا تو ان میں سے ایک شخص محمد احسان ولد احمد خان سکنہ تلہ گنگ چکوال دو مختلف مقدمات میں اشتہاری اور ایک مقدمہ میں عدالتی مفرور پایا گیا جن کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا دونوں گرفتار مجرمان اور گاڑی کو ایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال کے حوالے کیا گیا ۔ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا فرخ سہیل سندھو اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب حیدر علی ٹیپو کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل طارق محمود ہمراہ ٹیم کو بہادری سے اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا.
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]