September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

Screenshot_2026-07-18_193810.560
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

سکھر، سائنس گروپ میں پاس ہونے کی شرح میں لڑکیاں لڑکوں سے بازی لے گئیں
سائنس گروپ میں لڑکیوں کے پاس ہونے کی شرح 85.85 فیصد اور لڑکوں کے پاس ہونے کی شرح 62.44 فیصد رہی
سکھر بورڈ کے چیئرمین زاہد حسین چنڑ نے ناظم امتحانات رضوان احمد کے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا اس سال سائنس گروپ میں امتحان دینے والے 55844 اُمیدواروں میں سے 15993 امیدوار فیل اور 39102 امیدوار مختلف گریڈز میں پاس ہوئے ، چیئرمین بورڈ،،اس سال سائنس گروپ میں دو دو امیدوار وں نے مساوی نمبر لے کر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ،بورڈ حکام ،،،پنوعاقل کے ایکسیلینٹ اسکول کے طالبعلم عمر ریان اور اسکول آف ایکسیلنس سکھر کی طالبہ ایمان حفیظ نے مساوی 1009 مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
،،،پنوعاقل کے دی ایکسیلنس اسکول اینڈ کالج کے طالب علم زریان احمد اور گورنمنٹ ہائی اسکول ملاعلی پنوعاقل کی طالبہ آصفہ نے مساوی 1006مارکس لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ،،،گورنمنٹ بوائز کیمپس ہائیر سیکنڈری اسکول دارا وہن روہڑی کے طالب علم سھیل عباس نے 1004 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ،،اس سال سائنس گروپ میں اے ون گریڈ میں 6339 ، اے گریڈ میں 17616، بی گریڈ میں 12905، سی گریڈ میں 2204، ڈی گریڈ میں 38 امیدوار پاس ہوئے ،اس سال 749 اُمیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنا پر روک لیے گئے ہیں ، بورڈ حکام

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0