پریا ایکشن کمیٹی کی جانب سے اغوا شدہ بچوں، خصوصاً پریا کماری سمیت سندھ بھر سے لاپتا اور اغوا
ناظرین اب رخ کرتے ھیں ببرلو بات پاس کا جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی موجود ھیں۔ جی نصیر زیدی ببرلو بات پاس پر اغواھونے والے بچوں کے ورثاکا گزشتہ دنوں سے دھرنا جاری اپ ڈاؤن ٹریفک جام آخر انتظامیہ کیا کر تھی ھے
پریا ایکشن کمیٹی کی جانب سے اغوا شدہ بچوں، خصوصاً پریا کماری سمیت سندھ بھر سے لاپتا اور اغوا ہونے والے 20 سے زائد بچوں کی بازیابی کے لیے بابرلو بائی پاس پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے مرکزی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاجس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنے میں خواتین، بچوں، سماجی کارکنوں اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اغوا شدہ بچوں کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کیے جائیں احتجاجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پر عملی پیش رفت نہیں ہوتی، اس وقت تک دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا