سکھر(بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) يوسي 6 قريشی گھوٹ ٹی ایم سی ٹو میں واقع پیر شہید
سکھر(بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) يوسي 6 قريشی گھوٹ ٹی ایم سی ٹو میں واقع پیر شہید بادشاہ کے قبرستان کی باؤنڈری وال کی تعمیراتی کام کا آغاز جبکہ منصوبہ یونین کونسل 6 کے چیئرمین نثار احمد قریشی کی اپیل سے میئر سکھر ارسلان شیخ و سکھر انتظامیہ کی بائیمی منضوری سے قبرستان کی باؤنڈری وال کا کام شروع ہوا ہے،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشرہ منصور صاحبہ کا سرپرائز وزٹ جس پر انہوں نے کہا کہ باؤنڈری کا کام اطمنان اور تسلی بخش ہونا چاہئے،جس میں کوئی انکروچ منٹ یاں دیگر رکاوٹیں نہیں آنی چاہیے تاکہ قبرستان کی زمین کو سیف بنایا جاسکے،جس پر علاقہ مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا،جبکہ یونین کونسل کے چیئرمین نثار احمد قریشی میئر سکھر ارسلان شیخ اور پیپلز پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ قبرستان کی باؤنڈری وال کی تعمیر ایک خوش آئند اقدام ہے،ہے ہماری اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ دنیا سے رخصت ہو جانے والے افراد کی آخری آرام گاہوں کی بھی حفاظت اور دیکھ بھال ہوسکے،تاکہ قبروں کا تقدس برقرار رکھا جا سکے،