فیصل آباد۔۔۔۔۔
اللہ تعالی تک رسائی کا آسان ترین راستہ اللہ کی مخلق کی خدمت کرنا ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ جن میں مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔محمد علی مصطفائی ۔ابرار ضیاء شامل تھے۔جنوبی پنجاب کا دورہ کیا اور المصطفی فاؤنڈیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری مجاھد حسین خان ۔تحصیل علی پور کے کوارڈنیئٹر محمد حنیف خان۔ضلع مظفر گڑھ کے کوارڈنیئٹر عصمت اللہ چوھدری اور انجمن طلبہ اسلام کے سابقین اور مصطفائی برادری کے سنیئر راہنما ظفر سعید کچھی۔جمیل سعیدی۔ڈاکٹر امجد خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ مصطفائی برادری کے مختلف پلیٹ فارم پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کے لیے مصروف ھیں۔اس موقع پر انہوں نے المصطفی ویلفئر ٹرسٹ یوکے کے چیرمین عبد الرازق ساجد کی دنیا بھر میں جاری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مصطفائی برادری کے ھر پلیٹ فارم کی ھم قدر کرتے ھیں اور انسانیت کی خدمت کے لیے ھم سب ایک ھیں۔سابقین انجمن طلبہ اسلام محبتوں کا گلدستہ ھے۔بغیر کسی لالچ۔اور مفاد کے ھم صرف فروغ محبت رسول اللہ ﷺکے داعی ھیں۔اس موقع پر المصطفی فاؤنڈیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری مجاھد حسین خان نے جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی اور ممبر شپ مہم کے حوالے سے بریف کیا۔المصطفی فاؤنڈیشن صرف ایک این جی اوز نہیں بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک ادارہ ھے جس میں مختلف شعبہ جات قائم کیے گے ھیں۔تاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کا حل کیا جاسکے۔اس موقع پر مجاھدحسین خان کی طرف سے پرتکلف مینگو پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
گندمی رنگ،باوقار شخصیت اور سنجیدہ انداز “نازلی نصر “
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہےکہ
خوشاب (خصوصی رپورٹ) پٹرولنگ پوسٹ پیل چوک کی شاندار کاروائی دوران ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبل طارق
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین الحاج زبیر احمد انصاری عمرہ کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ڈی پی او آفس