September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے سرکاری کالجوں میں داخلی آڈٹ کے عمل کو مزید

IMG-20260718-WA0192
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے سرکاری کالجوں میں داخلی آڈٹ کے عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور منظم بنانے کے لیے انٹرنل آڈٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع خوشاب ڈاکٹر ارم اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع خوشاب کے تمام سرکاری کالجوں میں داخلی آڈٹ کے انعقاد کے شیڈول، طریقہ کار اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے داخلی آڈٹ کے فریم ورک، ٹائم لائنز اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر تفصیلی غور و خوض کیا۔
ڈاکٹر ارم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داخلی آڈٹ کا مقصد مالی اور انتظامی معاملات میں شفافیت، احتساب اور بہترین طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری کالجوں میں داخلی آڈٹ کا عمل حکومت پنجاب کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت، منظم اور غیر جانبدارانہ انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں مالی و انتظامی نظم و نسق کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے داخلی آڈٹ کے شیڈول اور طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف تجاویز کی منظوری دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آڈٹ کا عمل شفاف، مؤثر اور حکومتی پالیسی کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0