September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمدشہزاد آصف خان اور ڈی پی او محمد

IMG-20260718-WA0130
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمدشہزاد آصف خان اور ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے پولیس چوکی پل 111 کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ۔
سرگودھا پولیس کے روزمرہ امور کی انجام دہی میں بہتری کے لئے پولیس ملازمین کو بہترین ماحول اور عوامی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلہ میں پاکستان کے سب سے بڑے کرشنگ ایریا کی حفاظت اور آس پاس کے رہائشیوں کے لئے قلیل مدت میں تعمیر ہونے والی پولیس چوکی پل 111 تھانہ عطا شہید کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے عمارت کی تعمیر اور سہولیات سے متعلق آگاہی دی . آرپی او محمد شہزاد آصف خان نے انچارج چوکی اور تعینات عملے کو عمارت کی حفاظت اور صفائی کے ساتھ فراہم کی گئی سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0