نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل شازیہ رحمان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے
نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل شازیہ رحمان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کی۔ اس موقع پر گاڑیوں کے روٹس، روٹ پرمٹس اور سرکاری کرایہ ناموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ مسافروں سے مقررہ نرخوں کے مطابق کرایہ وصول کیا جا رہا ہو۔
اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان نے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی مسافر سے زائد کرایہ وصول نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی گاڑی کے ڈرائیور یا ٹرانسپورٹر کے خلاف زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت یا خلاف ورزی سامنے آئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے باقاعدہ معائنے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری لانے، من مانے کرایوں کی روک تھام اور مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔