September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) جغرافیک انفارمیشن سسٹم اینالسٹ اربن یونٹ لاہور محمد حمزہ بٹ اور

IMG-20260718-WA0130(1)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) جغرافیک انفارمیشن سسٹم اینالسٹ اربن یونٹ لاہور محمد حمزہ بٹ اور ڈویژنل مینیجر پی ایس ای آر سرگودھا فرحان علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوامی فلاح و بہبودکےلیے پی ایس ای آر کا سروے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خصوصی دورہ ء خوشاب کے موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر آفس جوہرآباد میں ضلع بھر کے سپروائزرز کی ایک اہم میٹنگ سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ ڈسٹرکٹ مینجیر کاشف علی رندھاوا بھی اس موقع پر موجودتھے۔ انہوں نے پی ایس ای آر سروے کےدوران ضلع بھر میں
باقی رہ جانے والی آبادی کو معیاری انداز میں کور کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ حمزہ بٹ اور فرحان علی نے کہا کہ اس حوالے سے پوری ٹیم کو متحرک رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھا کام کرنے والے اینیومیریٹرز (شمار کنندگان) کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاءے۔ انہوں نے کہا کہ مس شدہ علاقوں کی نشاندہی، ان کی مناسب تقسیم اور مؤثر طریقے سے نمٹنے کے حوالے سے سروے ٹیم کو رہنمائی فراہم کی جائے۔ جی آئ ایس اینالسٹ اور ڈویژنل مینیجر نے شرکاءے میٹنگ سے کہا کہ ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا جائے اور آئندہ بھی مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ترغیب دی جائے۔ دوران میٹنگ ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر خوشاب کاشف علی رندھاوا نے جی آئ ایس اینالسٹ محمد حمزہ بٹ اور ڈویژنل مینیجر فرحان علی کو ضلع خوشاب میں جاری پی ایس ای آر سروے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0