ہارون آباد (نامہ نگار)
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پانچ سالہ انتخابات میں شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا بلا مقابلہ صدر اور آیۃ الخیر حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب کا مسلسل ساتویں مرتبہ بلا مقابلہ ناظمِ اعلیٰ منتخب ہونا دینی حلقوں کے لیے خوش آئند اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
جامعہ قاسم العلوم فقیر والی کے مہتمم مولانا پیر حافظ مسعود قاسم قاسمی نے جامعہ کی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ، کارکنان اور وابستگان کی جانب سے دونوں اکابر علماء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان برصغیر کے دینی مدارس کی سب سے بڑی، مضبوط اور مؤثر نمائندہ تنظیم ہے، جس نے ہمیشہ دینی مدارس کے اتحاد، تحفظ، آزادی اور تشخص کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ وفاق نے ملک بھر کے ہزاروں مدارس کو ایک مضبوط نظم میں منسلک کرکے دینی تعلیم کے فروغ اور امت کے اتحاد کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی علمی بصیرت، فقاہت، اعتدال اور دور اندیش قیادت جبکہ حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب کی غیر معمولی انتظامی صلاحیتیں، مسلسل جدوجہد اور مدارس کے حقوق کے لیے انتھک خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کی قیادت میں وفاق المدارس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر دینی مدارس کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔
مولانا قاسمی نے نومنتخب قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ تعالیٰ نئی مدت میں بھی وفاق المدارس مزید ترقی و استحکام کی منازل طے کرے گا، مدارس کو درپیش مسائل خصوصاً رجسٹریشن، بینک اکاؤنٹس اور دیگر انتظامی امور کے حل کے لیے مؤثر، حکیمانہ اور کامیاب کردار ادا کرے گا اور دینی مدارس کے وقار، آزادی اور تشخص کے تحفظ کی جدوجہد پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔
اللہ پاک ان اکابرین کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، استقامت اور مزید دینی خدمات کی توفیق عطا فرمائے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے ملتِ اسلامیہ کے لیے خیر و برکت کا مضبوط ذریعہ بنائے۔
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ھارون اباد16 جولائی، بروز جمعرات آج پھر وہی دن لوٹ آیا
ہارون آباد (نامہ نگار) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پانچ سالہ انتخابات
ہارون آباد پراپرٹی ڈیلر ایسوسییشن کا تنظیم سازی کے لیے اہم اجلاس مرکزی دفتر میں ہوا۔
سکھر( )سانگی کے گاؤں تھریچانی میں مبینہ طور پر بااثر وڈیرے اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے محنت
سکھر( )سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار، درجہ حرات بڑھنے لگا،شہری گرمی سے