سکھر( )سانگی کے گاؤں تھریچانی میں مبینہ طور پر بااثر وڈیرے اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے محنت کش کے گھر پر حملہ، خواتین، مردوں اور بچوں پر تشدد اور پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے خلاف شیخ برادری کے مرد و خواتین جن میں مہتاب شیخ، مختیار عرف گڈو شیخ، رہیلا شیخ، عمارہ شیخ، مسمات افروز، مسمات آسیہ شیخ اور دیگر شامل تھے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی متاثرہ خاندان نے احتجاج کے دوران الزام عائد کیا کہ بااثر وڈیرہ حفیظ شیخ اپنے ساتھیوں حبیب اللہ شیخ، بلال شیخ، منظور شیخ، روشن شیخ اور دیگر افراد کے ہمراہ مسلح ہو کر ان کے گھر میں داخل ہوا اور خواتین، مردوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت دو مرد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانگی پولیس انصاف فراہم کرنے کے بجائے بااثر فریق کی سرپرستی کر رہی ہے ان کے مطابق حملہ ان کے گھر پر ہوا، لیکن پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے اپنے افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ نامزد ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔متاثرہ خاندان نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر وہ ایس ایس پی آفس سکھر کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]