November 18, 2026

اٹلی میں پاکستانی نژاد 18 سالہ لڑکی کا اپنے والدین اور چچا کے ہاتھوں ق۔ت۔ل ۔۔۔ دنیا کے مختلف ممالک

FB_IMG_1784258482005

اٹلی میں پاکستانی نژاد 18 سالہ لڑکی کا اپنے والدین اور چچا کے ہاتھوں ق۔ت۔ل ۔۔۔ دنیا کے مختلف ممالک میں چھپے ملزمان کو 6 سال کے محنت کے بعد اٹلی کی پولیس اور عدالت نے آخر کار کیفرکردار تک پہنچا دیا ۔ اٹلی میں رہنے والی پاکستانی نژاد 18 سالہ ثمن عباس کو 2021 میں نوویلارا کے علاقے میں اسکے اپنے ماں باپ اور چچاؤں نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا وجہ یہ تھی کہ ثمن نے پاکستان میں ایک رشتہ دار نوجوان سے شادی سے انکار کردیا تھا۔اپریل 2021 کے آخر میں ثمن عباس ق۔ت۔ل نے پورے اٹلی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ثمن عباس کی لا۔ش اُن کے لاپتہ ہونے کے تقریباً 18 ماہ بعد، نومبر 2022 میں شمالی اٹلی کے ایک فارم ہاؤس سے برآمد ہوئی تھی۔ ثمن عباس 2016 میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان سے اٹلی کے قصبے نوویلارا منتقل ہوئی تھیں۔اور وہ اٹلی میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان کی محبت میں گرفتار تھیں ۔ ایک بار ایک سڑک پر دونوں کی ایک دوسرے کو بوسہ دینے کی تصویر سامنے آنے کے بعد ثمن کے والدین شدید غصے میں مبتلا ہو گئے تھے ، اٹلی کے تفتیشی اداروں کے مطابق، 2020 میں ثمن کے والدین اُنھیں اپنی مرضی کی شادی کے لیے پاکستان بھیجنا چاہتے تھے، لیکن ثمن نے انکار کر دیا تھا۔اس کے بعد اکتوبر 2020 میں گھر سے بھاگ کر وہ کئی ماہ تک سوشل سروسز ڈپارٹمنٹ کے تحفظ میں رہیں۔تاہم خاندان کے مسلسل پیغامات ملنے کے بعد اپریل 2021 کے آخر میں وہ اپنے گھر واپس آ گئیں۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ اُنھیں دھوکے سے گھر واپس بلایا گیا اور پھر وہیں سے وہ پراسرار طور پر غائب ہو گئیں۔پولیس نے شک کی بنیاد پر ثمن کے چچا کو حراست میں لیا تھا اور دوران تفتیش نومبر 2022 میں ثمن کے چچا کی نشاندہی پر خاندانی گھر سے کچھ فاصلے پر واقع ایک فارم ہاؤس کے قریب زمین میں دفن اُن کی لا۔ش برآمد کر لی گئی۔پوسٹ۔ مارٹم رپورٹ میں معلوم ہوا کہ اُن کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔ ۔ثمن کے لاپتہ ہونے کے فوراً بعد اُن کے والدین پاکستان فرار ہو گئے تھے جبکہ اُن کے چچا دانش حسنین اور دو کزن فرانس اور سپین چلے گئے تھے۔دانش حسنین کو 2021 میں پیرس میں جبکہ اُن کے والد شبّر عباس کو 2022 میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا اور اسی سال 31 اگست کو اٹلی کے حوالے کر دیا گیا۔ثمن کی ماں نازیہ شاہین کی عدم موجودگی میں شمالی شہر ریگیو ایمیلیا کی عدالت نے دونوں والدین کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔جبکہ اُن کے دو کزن بری کر دیے گئے تھے۔یاد رہے کہ عدالت نے ثمن ق۔ت۔ل کیس کا فیصلہ اس لیے دیر سے جاری کیا کہ ثمن کے والدین اور چچاؤں سمیت تمام ملزمان مختلف ممالک میں روپوش ہو گئے تھے اور شریک جرم سب ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے اور انکے جرائم ثابت ہوجانے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کیا ۔۔۔۔