لیہ(راجہ نورالٰہی عاطف سے) محکمہ زراعت کے قابل، محنتی اور فرض شناس افسر محمد یاسر اقبال کو
لیہ(راجہ نورالٰہی عاطف سے) محکمہ زراعت کے قابل، محنتی اور فرض شناس افسر محمد یاسر اقبال کو سکیل نمبر 18 کے تحت سینئر زراعت آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کی اس شاندار پیشہ ورانہ کامیابی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں، ترقی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ محمد یاسر اقبال اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری، فرض شناسی اور عوام دوست رویے کی بدولت محکمہ زراعت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے بطور زراعت آفیسر نورپور تھل اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں انجام دیں اور کاشتکاروں کی رہنمائی، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں، جنہیں کسان برادری ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔
انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی، مخلصانہ خدمات اور پیشہ ورانہ قابلیت کے ذریعے محکمہ زراعت میں نمایاں مقام حاصل کیا، جس کے اعتراف میں انہیں سکیل 18 میں سینئر زراعت آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محمد یاسر اقبال ضلع لیہ کے قابل فخر سپوت ہیں۔ وہ ہردلعزیز، پروقار، ملنسار، بردبار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں، جبکہ اپنے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کے جذبے کی وجہ سے سرکاری و عوامی حلقوں میں یکساں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہوئے محکمہ زراعت اور کاشتکار برادری کی مزید خدمت کریں گے۔