8

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل اسٹریٹجک ذخائر انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع خوشاب ، میانوالی ، بھکر اور سرگودھا کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے آٹے کی سرکاری قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد، زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن، ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام، جبکہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں