نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس نے بروقت کاروائی سے ایک گمشدہ بچے کو چند گھنٹوں میں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے سٹھ میل ناکہ خاصخیلی کالونی سے تعلق رکھنے والے معصوم بچہ تنویر شیخ جو کہ روہڑی کا رہائشی ہے اور اپنے مامو کی شادی میں شرکت کے لیے نوابشاہ آیا ہوا تھا، اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ورثاء کی جانب سے مددگار 15 پولیس نوابشاہ کو اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس کی ٹیموں نے انتہائی محنت اور لگن سے تلاش کر کے چند گھنٹوں کے اندر گمشدہ بچے کو باحفاظت بازیاب کرلیا۔بچے کو اس کے مامو غلام مرتضی شیخ سکنہ سٹھ میل ناکہ خاصخیلی کالونی نوابشاہ کے حوالے کردیا گیا۔ بچے کی باحفاظت واپسی پر گھر والوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے بروقت اور بہترین کاروائی پر مددگار 15 پولیس کی ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بچھڑوں کو ان کے پیاروں سے ملانا شہید بینظیر آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]