8

ٹھٹھہ (رپورٹ )عبدالعزیز شیخ ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں نئی شخصیات کی شمولیت، صحافتی حلقوں کا خیرمقدم

ٹھٹھہ (رپورٹ )عبدالعزیز شیخ
ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں نئی شخصیات کی شمولیت، صحافتی حلقوں کا خیرمقدم
ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں ممتاز شخصیات عبدالواحد شورو، ثاقب علی بھٹی اور محمد علی خٹک کی بطور رکن شمولیت پر صحافتی حلقوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر تینوں معزز شخصیات کو لونگیاں اور اجرکیں پہنائی گئیں۔ ایوانِ صحافت کے اراکین نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت ادارے کے لیے ایک خوش آئند اضافہ ہے۔اراکین کا کہنا تھا کہ باصلاحیت، باکردار اور تجربہ کار افراد کی آمد سے پریس کلب مزید مضبوط ہوگا اور صحافیوں کے اتحاد، پیشہ ورانہ وقار، فلاح و بہبود اور آزاد و ذمہ دار صحافت کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوگی۔اس موقع پر نظیر احمد قریشی، علی اکبر دلوانی، انیس ہیلايو، نثار احمد گندرو، ہریش کمار یارو شاہ، ارشاد عمر گندرو، نواب شفیق عابدانی، لالا شعیب پٹھان، عبدالحمید چنڈ، شیر علی شاہ کاظمی، حیدر علی بھٹی، شہریار صدیق، فقیر علی محمد درس، حاجن نوتیار اور دیگر موجود تھے۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ عبدالواحد شورو، ثاقب علی بھٹی اور محمد علی خٹک اپنی صلاحیتوں، تجربے اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ کی ترقی، مضبوطی اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں