سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین ۔جوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا ہے کہ وہ جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے اور مرکزی قیادت کے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن اپنی قیادت کی ہر ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے ہر آئینی، جمہوری اور تنظیمی تحریک میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔اپنے ایک بیان میں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن تنہا نہیں بلکہ جماعت کا ایک ایک کارکن سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور کردار کشی کی ہر کوشش ناکام ہوگی، کیونکہ کارکنان اپنی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں اس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصور میں منعقد ہونے والے عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے عوامی مسائل، آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور عوام کے بنیادی حقوق کی بھرپور ترجمانی کی، جسے عوامی حلقوں میں بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، مفتی اسعد محمود، علامہ راشد محمود سومرو اور جے یو آئی کی دیگر مرکزی شخصیات کی جعلی ویڈیوز جاری کرنا ریاستی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے جماعت کی جدوجہد کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ کارکن اپنی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مؤقف ہی جمعیت علمائے اسلام کا مؤقف ہے اور جماعت اسی نظریے اور جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک جامع قومی اور دینی جماعت ہے، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہر اور اہل افراد شامل ہیں، اور جماعت آئین، جمہوریت، عوامی حقوق اور ملکی سلامتی کے لیے اپنی پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط، اتحاد اور جماعتی اصولوں کی مکمل پابندی کریں اور مرکزی قیادت کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کے ایک اشارے پر سندھ سمیت ملک بھر کے کارکن متحد ہو کر ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]