سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق سکھر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری سکھر، سید غلام مرتضیٰ شاہ نے
سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق
سکھر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری سکھر، سید غلام مرتضیٰ شاہ نے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کرکے اسکول اسپیسیفک بجٹ کے استعمال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول بیراج کالونی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں اسکول کی عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر سید غلام مرتضیٰ شاہ نے کہا کہ اسکول اسپیسیفک بجٹ کا درست اور شفاف استعمال انتہائی اہم ہے، کیونکہ اس سے طلبہ و طالبات کو بہتر اور معیاری تعلیمی ماحول میسر آئے گا، جبکہ اساتذہ اور طلبہ کے لیے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔
دورے کے دوران سینئر پرنسپل شفیع محمد بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔