10

بیو رو چیف و ہا ڑ ی ​شہادت جیسے مرتبے کو تنخواہ سے جوڑنا مناسب نہیں: جہانزیب کھچی

. . بیو رو چیف و ہا ڑ ی ​شہادت جیسے مرتبے کو تنخواہ سے جوڑنا مناسب نہیں: جہانزیب کھچی
​سربراہ جے یو آئی ف کے بیان پر دلی دکھ ہوا، افواج کی قربانیوں سے ملک پرامن
سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی نے اپنے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حالیہ بیان پر انہیں دلی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت جیسے عظیم اور مقدس مرتبے کو تنخواہ یا ملازمت سے جوڑنا مناسب نہیں، کیونکہ اس سے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں شہداء کی عظیم قربانیوں کی اہمیت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہادت صرف تنخواہ یا ملازمت کا تقاضا ہوتی تو ہر تنخواہ دار شخص اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہوتا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہادت ایمان، حب الوطنی، فرض شناسی کا کوئی مادی معاوضہ نہیں ہو سکتا۔
​محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ پاکستان کی افواج، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ انہی بے مثال قربانیوں کی بدولت آج قوم امن، آزادی اور استحکام کی فضا میں زندگی گزار رہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں