10

سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین۔ زیدی دعا ان لاین ۔نیوز) میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے مرکزی

سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین۔ زیدی دعا ان لاین ۔نیوز) میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حاجی شکیل احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین اور قائد غیاث الدین قادری کی کاوشوں سے ربیع الاول جشن عید میلاد النبی منانے کےلئے غلامان مصطفی متحرک ہوچکے ہیں میلاد مصطفےٰ کمیٹی کی جانب سے ابتدائی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے ہونےوالے اجلاسوں کے بعد دیگر تنظیموں کا تحارک خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی دفتر میں عہدیداروں و اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کی 40 برسوں کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے کہا کہ 40ویں سالانہ تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ا س کے علاوہ گزشتہ سال کی طرح کچھ تبدیلیوں کے ساتھ میلاد سمپوزیم کی طرز پر میلاد نامہ بعنوان ہفت زباں نعت اور ہفت زباں خطبات کا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے اس پروگرام کی تاریخ کا تعین 19 جولائی کے اجلاس میں کرلیا جائیگا اس موقع پر نعت خواں سات زبانوں میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور علمائے کرام 7 زبانوں میں میلادالنبی کے موضوع خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین و قائد غیاث الدین قادری نے چالیس برسوں سے ہمیشہ ہر سال نئے پروگرام ترتیب دیئے اور سکھر میں ربیع الاول میلاد النبی کے موقع پر باقاعدہ تقریب پرچم کشائی کی ابتداءکا سہرا بھی غیاث الدین قادری کے سر ہے ان شاءاللہ اس سال بھی عید میلاد النبی تزک و احتشام کے ساتھ منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں