بیورو چییف سید ۔صیر حسین زیدی
وڳڻ کے قریب گاؤں قمبرکوٹ، ماہی دربان اور گردونواح کے دیہاتوں کے مکینوں نے تعمیراتی مرحلے میں موجود قمبرکوٹ سے جانی بند لنک روڈ میں مبینہ ناقص مٹیریل کے استعمال اور یوسی یاروديرو کی انتظامیہ پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
اس موقع پر سرفراز چانڈیو، پناہ دربان، غلام اللہ مغيري، اختیار دربان، صدام دربان اور دیگر نے کہا کہ روڈ میں معیاری مٹیریل استعمال نہیں کیا جا رہا، جس کی وجہ سے یہ منصوبہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ صرف قمبرکوٹ تک روڈ کی مرمت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ روڈ کو جانی بند تک مکمل تعمیر کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو حقیقی سہولت مل سکے۔
مظاہرین نے مزید الزام لگایا کہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی جا رہی ہے، جبکہ روڈ کا کام ماہی دربان سے آگے بڑھا کر مکمل کرنے کے بجائے محدود کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوسی یاروديرو کا چیئرمین گزشتہ 4 سالوں کے دوران ایک بار بھی یوسی کا اجلاس نہیں بلایا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ روڈ منصوبے کا مکمل بجٹ، اخراجات کا حساب کتاب اور ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یوسی یاروديرو کے تمام کونسلر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کے بجائے خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، ایم پی اے، ایم این اے اور ڈپٹی کمشنر قمبر-شہدادکوٹ سے مطالبہ کیا کہ روڈ کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف انکوائری کرائی جائے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور علاقہ مکینوں کو معیاری اور مکمل روڈ کی سہولت فراہم کی جائے