خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) خوشاب کے قابلِ فخر سپوت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) خوشاب کے قابلِ فخر سپوت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انسپکٹر ملک محمد وسیم جسرا کو شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں چیف کمشنر ایف بی آر سرگودھا ڈویژن فرید اللہ خان کی جانب سے حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر میڈم یاسمین بھی موجود تھیں۔
تعریفی سند ملنے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی، صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملک محمد وسیم جسرا کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں، ترقی اور نیک نامی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ ملک محمد وسیم جسرا نے اپنی دیانت، محنت، فرض شناسی اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے نہ صرف ادارے کا نام روشن کیا بلکہ ضلع خوشاب کے لیے بھی باعثِ فخر بنے ہیں۔
دریں اثناء انسپکٹر ایف بی آر ملک محمد وسیم جسرا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز اور حوصلہ افزائی پر چیف کمشنر ایف بی آر سرگودھا ڈویژن فرید اللہ خان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کا باعث بنے گا، اور وہ مستقبل میں بھی اپنے فرائض کی ادائیگی اسی طرح بطریق احسن سر انجام دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایڈیشنل کمشنر میڈم یاسمین کے بھی خصوصی طور پر ممنون ہیں، جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون کیا، جس سے انہیں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانے کا حوصلہ ملا۔
عوامی سماجی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک محمد وسیم جسرا آئندہ بھی اپنی بہترین کارکردگی، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ایف بی آر کی نیک نامی میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے۔