November 18, 2026

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب، سینئر نامور قانون دان، ممتاز

IMG-20260629-WA0222(1)

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب، سینئر نامور قانون دان، ممتاز سیاسی، سماجی شخصیت اور باوقار عوامی رہنما ملک محمد وارث جسرا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی، صحافتی، مذہبی، تجارتی، کاروباری اور سیاسی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔
مختلف شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ ملک محمد وارث جسرا نے اپنی عملی زندگی میں دیانت داری، اصول پسندی، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ انہوں نے بطور وکیل اور سماجی رہنما انصاف کے فروغ، عوام کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں مثبت اقدار کے استحکام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جبکہ جماعت اسلامی میں بھی ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ ملک محمد وارث جسرا اپنی شائستگی، خوش اخلاقی، اعلیٰ کردار اور وسیع سماجی روابط کے باعث ہر مکتبۂ فکر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان کی شخصیت نوجوان نسل کے لیے محنت، دیانت اور خدمتِ خلق کا عملی نمونہ ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک محمد وارث جسرا کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، خوشیوں بھری زندگی، مزید عزت و وقار اور اپنے وطن، قوم اور انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی علمی، قانونی، سماجی اور فلاحی خدمات کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مبارکباد دینے والوں نے ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا کی زندگی میں مزید کامیابیوں، خوشحالی، امن و سکون اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کے لیے نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں کا اظہار کیا۔