ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف , *ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت سرکل کمالیہ کے افسران سے کرائم میٹنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ,
*ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت سرکل کمالیہ کے افسران سے کرائم میٹنگ*
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت سرکل کمالیہ کے افسران سے کرائم میٹنگ منعقد ہوئی،
جس میں ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس،،ڈی ایس پی کمالیہ ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، سرکل کمالیہ کے تمام ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال، سنگین مقدمات کی تفتیش، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے، مقدمات کی بروقت یکسوئی، میرٹ پر تفتیش، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔