November 18, 2026

ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون محمد اعجاز خان نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

IMG-20260715-WA0178

ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون محمد اعجاز خان نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر نے ایف آئی آر کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر محمد اعجاز خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران گورنر نے ملک میں قانون کی حکمرانی، قومی سلامتی اور جرائم کی مؤثر روک تھام میں ایف آئی اے کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر محمد اعجاز خان نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور قومی مفادات کے تحفظ، قانون کے مؤثر نفاذ اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریوں بھرپور انداز میں انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔محمد اعجاز خان اس سے قبل پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔