November 18, 2026

نوٹوں کی خاطر ہر حد پار کرنے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار

FB_IMG_1784089224826

نوٹوں کی خاطر ہر حد پار کرنے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار ۔۔۔۔ احمق شوہر کو آج پتہ لگا اسکی بیوی کتنی بڑی رنگباز ہے ۔۔۔۔ وہاڑی پولیس کی جانب سے بھتہ خوری کے مقدمہ میں موثر تفتیش، پیروی کی بدولت عورت سمیت دو مجرمان کو قید اور جرمانہ کی سزا۔تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا میں درج مقدمہ کی بہترین تفتیش و پیروی کرکے پولیس نے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا دیا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمہ شائشتہ پروین اور مجرم زاہد کو مجموعی طور پر 03، 03 سال قید اور 53،53 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ہنی ٹریپ گیینگ کی مجرمہ شائشتہ زوجہ شاہد غلام رسول نے شاہد علی نامی شہری کو ٹیلیفون کرکے گھر بلایا ، بہانہ یہ بنایا کہ وہ بہت پریشان ہے خو۔د۔ کشی پر نوبت آگئی ہے آپ آئیں اور میری مدد کریں مجھے مشورہ دیں، شاہد علی اسکے گھر چلا گیا جہاں پر خاتون اور اسکے ساتھیوں نے شہری بر۔ہنہ کر کے تش۔دد کیا ویڈیوز بنائی اور شہری کی جیب سے نقدی سونے کی چین مالیتی 4 لاکھ نکال لئے جبکہ بنائی گئی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی د۔ھمکی دے کر مزید 5 لاکھ روپے اکاونٹس میں اور نقد صورت میں حاصل کیے تھے۔