معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان کا آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کے ہمراہ مردان سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ۔
معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان کا آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کے ہمراہ مردان سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ۔
خیبرپختونخوا حکومت جیلوں کو محض قید کی جگہ نہیں بلکہ اصلاح، تعلیم اور فلاح کے مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کے ہمراہ مردان سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے جیل کی مجموعی انتظامی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اصلاحی پروگراموں، طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔معاونِ خصوصی نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے بیرکس، کچن، ہسپتال، ملاقات گاہ، تربیتی مراکز اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قیدیوں کے ساتھ قانون اور انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق بہترین رویہ اختیار کیا جائے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔افتخار اللہ جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جیلوں کو محض قید کی جگہ نہیں بلکہ اصلاح، تعلیم اور فلاح کے مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قیدیوں کی فنی تربیت، تعلیم، صحت، نفسیاتی رہنمائی اور بحالی کے پروگراموں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ رہائی کے بعد وہ معاشرے کے ذمہ دار اور مفید شہری بن سکیں۔اس موقع پر آئی جی جیل ریحان خٹک نے معاونِ خصوصی کو محکمہ جیل خانہ جات میں جاری اصلاحات، جدید سیکیورٹی نظام، انتظامی بہتری اور مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ معاونِ خصوصی نے محکمہ جیل خانہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ جیلوں میں شفافیت، نظم و ضبط، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور سیکیورٹی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔دورے کے اختتام پر معاونِ خصوصی افتخار اللہ جان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان افریدی کے وژن کے مطابق صوبے کی تمام جیلوں میں جدید اصلاحات، بہتر سہولیات اور مؤثر انتظامی نظام کے ذریعے محکمہ جیل خانہ جات کو ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔