10

ڈی پی او افس دیر بالا میں نمایاں کارکردگی پر افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی۔

ڈی پی او افس دیر بالا میں نمایاں کارکردگی پر افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی۔

افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اسلم نواز

دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے ڈی پی او آفس دیر بالا میں بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسران و جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا نے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں