November 18, 2026

سکھر: سندھ ہائی کورٹ کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چیف انجینئر کو طلب، ناقص جواب پر برہمی، 21 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

Screenshot_2026-07-13_064007.418

سکھر: سندھ ہائی کورٹ کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چیف انجینئر کو طلب، ناقص جواب پر برہمی، 21 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

سکھر(بیورورپورٹ)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آئینی درخواست سی پی نمبر 899/2026 کی سماعت کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سکھر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹھیکیدار خالد خان کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں معزز جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور معزز جسٹس ارباب علی پر مشتمل آئینی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عدالت نے پیش کردہ جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس پر برہمی کا اظہار کیا۔معزز عدالت نے حکم دیا کہ چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سکھر آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں اور عدالت کی جانب سے اٹھائے گئے نکات اور قانونی معاملات پر مکمل وضاحت فراہم کریں۔
بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی کے لیے آئینی درخواست کی سماعت 21 جولائی 2026 تک ملتوی کرتے ہوئے چیف انجینئر کی ذاتی پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔