اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کاروائی
اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کاروائی میں حصہ نہیں لے گا، چاہے امریکا کی ایران کے حوالے سے پالیسی کتنی ہی سخت کیوں نہ ہو۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جارجیا میلونی نے ایک اجلاس کے دوران دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی نہ صرف ایسی کسی فوجی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا بلکہ اپنی سرزمین بھی کسی حملے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔