ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ گھارو کے قریب آری کیمپ کے اطراف واٹر بورڈ کے نام
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
گھارو کے قریب آری کیمپ کے اطراف واٹر بورڈ کے نام سے منسوب سرکاری زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف مقامی رہائشیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق بعض غیر مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر مسلح افراد کو تعینات کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس اور بے چینی کی فضا قائم ہوگئی ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر متعلقہ اداروں نے بروقت کارروائی نہ کی تو کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ، سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ کی سرکاری زمین پر مبینہ قبضے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، زمین کی قانونی حیثیت واضح کی جائے، اور اگر تحقیقات کے دوران غیر قانونی قبضہ ثابت ہو جائے تو ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔