ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر): مرکزی انجمن تاجران کے سکریٹری اطلاعات سعود فاروق خان
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر): مرکزی انجمن تاجران کے سکریٹری اطلاعات سعود فاروق خان چغتائی۔راو شعیب احمد۔حاجی اختر خلجی۔عدنان چوہدری۔عادل سلطان۔ریاض باجوہ ۔حاجی یونس۔راشد سعدی۔فیاض علی رامے۔رانا فیاض نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تاجر برادری کو درپیش معاشی مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے موجودہ مہنگائی کی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کی کمر بھی توڑ کر رکھ دی ہے۔مہنگائی نے کاروبار کے پہیے کو جام کر دیا ہے، قوتِ خرید کم ہونے سے دکانداروں کی فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ حکومت یوٹیلٹی بلز اور ٹیکسوں میں فوری ریلیف دے تاکہ کاروبار کا تسلسل برقرار رہ سکے۔
انھوں نے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ٹھوس معاشی اصلاحات لائے۔
تاجر بھائیوں نے ملک و قوم کی ترقی اور معاشی بحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی