شہرمیں مہنگائی کا طوفان، غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی
ہارون آباد () روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام، خصوصاً دیہاڑی دار اور کم آمدن والے طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ آٹا، چینی، گھی، سبزیاں، پھل اور دیگر ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ان کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے، جبکہ تنخواہیں اور آمدنی میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہوا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور تحصیل و ضلعی انتظامیہ مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائی کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔حالیہ مہینوں میں پاکستان میں مہنگائی دوبارہ نمایاں سطح پر رہی ہے اور حکام بھی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کی نشاندہی کر چکے ہیں۔