ملک محمد وسیم جسرا کی شاندار کارکردگی کا اعتراف — حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی
خصوصی تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف
کسی بھی ادارے کی کامیابی اس کے محنتی، دیانت دار اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ جب کوئی سرکاری ملازم اپنی ذمہ داریاں خلوص، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیتا ہے تو نہ صرف اس کے ادارے کی ساکھ مضبوط ہوتی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی بڑھتا ہے۔ ایسے ہی قابلِ ستائش افسران میں انسپکٹر ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرا کا نام نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
ایف بی آر سرگودھا ڈویژن کے حکام کی جانب سے ملک محمد وسیم جسرا کو ان کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری، فرض شناسی اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا جانا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی محنت اور لگن کا اعتراف ہے بلکہ دیگر افسران و اہلکاروں کے لیے بھی ایک مثبت مثال اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔ انہیں قبل ازیں بھی متعدد مرتبہ بوجہ حسن کارکردگی تعریفی اسناد و اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
ملک محمد وسیم جسرا نے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہمیشہ قانون کی بالادستی، شفافیت، عوامی خدمت اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ترجیح دی۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویے نے انہیں اپنے ساتھیوں اور اعلیٰ حکام کے درمیان ایک باوقار مقام دلایا ہے۔ ملک محمد وسیم جسرا ضلع خوشاب کے گاؤں پیلو وینس کی جس طرح برادری کے قابل فخر سپوت ہیں ۔
ان کی اس کامیابی پر عوامی، سماجی، کاروباری، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ مختلف شخصیات نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک محمد وسیم جسرا آئندہ بھی اسی جذبے اور دیانت داری کے ساتھ قومی ادارے کی خدمت کرتے رہیں گے اور اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
یہ حقیقت ہے کہ سرکاری اداروں میں ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ دیانت کو سراہنے کی روایت نہ صرف اداروں کی کارکردگی بہتر بناتی ہے بلکہ ملازمین میں بھی خدمتِ خلق کا جذبہ پروان چڑھاتی ہے۔ حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ جیسے اعزازات اس بات کا ثبوت ہوتے ہیں کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور بہترین خدمات انجام دینے والوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ملک محمد وسیم جسرا کو مزید کامیابیاں، عزت، صحت اور استقامت عطا فرمائے، تاکہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبۂ خدمت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے محکمہ ایف بی آر اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔ آمین۔