October 3, 2026

*ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی*

IMG-20260713-WA0192

*ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی*

ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے سے اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان کے مطابق جنوبی وزیرستان روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی معمول کے گشت پر تھی جو ورانہ کے مقام پر دھماکے کی زد میں آگئی۔

دھماکے میں اے ایس آئی فریداللہ اور سپاہی اختر زمان موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ سپاہی عبدالمالک اور سپاہی قدرت اللہ زخمی ہوگئے۔