خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر اور ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے امریکہ سے تشریف لائے ڈاکٹر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر اور ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے امریکہ سے تشریف لائے ڈاکٹر (سرجن) عابد علی مخدوم کے اعزاز میں جوہر آباد میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر سینئر ڈاکٹرز اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔ میزبان اور مہمان، دونوں نے ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء نے ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ کی جانب سے اس تقریب کے لیے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہا.