November 18, 2026

*بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے رعایتی ریٹس کے طریقہ کار میں تبدیلی، صارفین ہوشیار رہیں*

Screenshot_2026-07-13_064007.418

*بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے رعایتی ریٹس کے طریقہ کار میں تبدیلی، صارفین ہوشیار رہیں*

یکم جنوری 2027 کے بعد بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کون ہوں گے؟ اس کا معیار بدل جائے گا۔

200 سے کم یونٹ اور مسلسل 6 مہنیے والی شرط تو قائم رہے گی مگر اس کے ساتھ کچھ اور شرائط/معیار بھی پورا کرنے ہوں گے۔ اگر آپ ان دیگر معیارات پر پورا نہیں اترتے تو چاہے آپ کا بل کبھی بھی 200 سے اوپر نا گیا ہو، آپ کا پروٹیکٹڈ سٹیٹس ختم ہو جائے گا۔ حتی کہ 12 مہینے سے بند میٹر بھی نان پروٹیکٹڈ ہو جائے گا۔

اب آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ آپ واقعی ہی غریب ہیں۔
اس کا معیار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والا ہوگا۔
جب آپ کیو آر کوڈ سکین کر کے رجسٹریشن کروائیں گے تو سسٹم اپنے ڈیٹا بیس سے آپ کی اہلیت چیک کرے گا اور ریلیف / سبسڈی کا فیصلہ کرے گا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں حکومت نے نادرا کے تعاون سے سخت Profiling Filters لگا رکھے ہیں۔

اگر کسی خاندان کا کوئی بھی فرد نیچے دی گئی وجوہات میں سے کسی ایک پر بھی پورا اترتا ہو، تو وہ خاندان بی آئی ایس پی کی امداد کے لیے نااہل ہو جاتا ہے، یعنی وہ بجلی بل کی پروٹیکٹڈ کیٹاگری سے نکل جائے گا ۔

1. سفری اور پاسپورٹ ریکارڈ
خاندان کے کسی بھی فرد نے حج یا عمرہ کے علاؤہ بیرون ملک سفر کیا ہو۔

2. گاڑی کی ملکیت
اگر خاندان کے کسی بھی فرد کے نام پر کوئی کار، کمرشل گاڑی (ٹیکسی، ٹرک، ویگن) یا ٹریکٹر رجسٹرڈ ہو۔

موٹر سائیکل یا رکشہ رکھنے والوں کو استثنیٰ حاصل ہے

3. ذیادہ یوٹیلیٹی بلز
اگر گھر کا ماہانہ بجلی یا گیس کا بل ایک مخصوص حد (جو حکومت وقت کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے) سے زیادہ آتا ہو۔
بھاری بل اس بات کی علامت سمجھا جاتا ہے کہ خاندان کے مالی حالات بہتر ہیں۔

4. سرکاری ملازمت یا پنشن
اگر خاتون کا شوہر، وہ خود، یا خاندان کا کوئی اور فرد سرکاری ملازم ہو، یا حکومت سے پنشن حاصل کر رہا ہو۔

5 بینک اکاؤنٹ اور فنڈز
اگر خاندان کے کسی فرد کے بینک اکاؤنٹ میں بڑی رقم موجود ہو یا اکاؤنٹ میں مسلسل بڑی ٹرانزیکشنز ہو رہی ہوں۔

6. ایگزیکٹو فیس کے ساتھ شناختی کارڈ / پاسپورٹ کا حصول

7. پی ایم ٹی اسکور کا بڑھ جانا (PMT Score)
جب بی آئی ایس پی کا نمائندہ گھر گھر جا کر یا رجسٹریشن سینٹر پر سروے (NSER) کرتا ہے، تو وہ اثاثوں، بچوں کی تعداد اور گھر کی حالت نوٹ کرتا ہے۔
اگر ان معلومات کی بنیاد پر آپ کا پروکسی مینز ٹیسٹ (PMT) اسکور 32 یا اس سے اوپر آ جائے، تو وہ امداد کے اہل نہیں رہتے۔
(امداد کے لیے اسکور کا 32 سے کم ہونا لازمی ہے)۔

بی آئی ایس پی کا سسٹم ہر چند ماہ بعد نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے تمام مستحقین کا ڈیٹا دوبارہ چیک کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر کسی کی مالی حالت بہتر ہو جائے یا وہ اوپر دی گئی کسی کیٹیگری میں آجائے، تو اسے سسٹم خودکار طریقے سے بلاک کر دیتا ہے۔