October 28, 2026

ایک چیز جس نے نواز شریف کی ذہنی حالت پر بہت برا اثر ڈالا ہے وہ ن لیگیوں کی بے وفائی اور بزدلی ہے۔ نواز شریف نے اپنے تئیں جب جب آرمی چیفس سے پھڈا ڈالا، ن لیگی پیچھے سے بھاگ لیے

20241002_083323

ایک چیز جس نے نواز شریف کی ذہنی حالت پر بہت برا اثر ڈالا ہے وہ ن لیگیوں کی بے وفائی اور بزدلی ہے۔ نواز شریف نے اپنے تئیں جب جب آرمی چیفس سے پھڈا ڈالا، ن لیگی پیچھے سے بھاگ لیے

اس بات کا شکوہ نواز شریف خود اپنے منہ سے کرچکا ہے

یہی بات خواجہ آصف بھی نیشنل ٹی وی پر کرچکا ہے کہ عوام نے کبھی ہمارا ساتھ نہ دیا

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نواز شریف کو ہمیشہ ڈیل کرنی پڑی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ عوام اس کے ساتھ صرف اس وقت کھڑی رہتی ہے جب اس کے پنڈی سے اچھے تعلقات ہوں۔ اس حقیقت نے نواز شریف کے سارے انقلاب کو ٹھنڈا کردیا ہے۔ وہ پاکستانی سیاست کی اس حقیقت کو تسلیم کرچکا ہے۔ اپنے بھائی اور بیٹی کو اسٹیبلشمنٹ کا وفادار بنا چکا ہے

لیکن،

نواز شریف کے دل پر یہ دیکھ کر چھریاں چل جاتی ہیں جب وہ عوام کی ایک بڑی اکثریت کو عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے دیکھتا ہے۔ انصافیوں کی اپنے لیڈر سے محبت اور مضبوط اسٹانس دیکھ کر نواز شریف کی پہلے سے خراب نفسیاتی حالت اس قدر خراب ہوجاتی ہے کہ وہ عوام کو براہ راست نشانہ بنانے پر اتر آتا ہے۔

حکومت، خاص کر پنجاب انتظامیہ کے عوام کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے پیچھے درحقیقت نواز شریف کا یہی بغض چھپا ہوا ہے
.