میلسی انتظامیہ کب جاگے گی؟ شہر مسائلستان بنتا جا رہا ہے، شہریوں کی فریاد بے اثر
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
کیا میلسی کی انتظامیہ اتنی بے حس ہو چکی ہے کہ شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات بھی اس کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہے؟ کیا واقعی میلسی لاوارث ہو چکا ہے؟ عوام بار بار شکایات کر رہی ہے، مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
سٹی سکول اور ڈان سکول والی گلی میں ناقص سیوریج لائن پھٹ جانے سے گندا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث متعدد مکانات کی بنیادیں متاثر ہونے اور کسی بھی وقت دیواریں یا مکانات گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اہلِ علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر میلسی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر سیوریج لائن کی مرمت کرائی جائے تاکہ کسی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے قبل اس سنگین مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]