نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں پیڈی مالکان کی پریس کانفرنس، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف احتجاج، کل مہران ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دوڑ میں پیڈی مالکان ونیش کمار، سیٹھ رانجھن جمالی، سیٹھ شاہد اقبال آرائیں اور سیٹھ عبدالغفار آرائیں کی قیادت میں دوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر دوڑ کی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ ان کے گوداموں پر چھاپے مار کر غیر قانونی طریقے سے گندم ضبط کر رہی ہے، جس کے باعث انہیں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ تذلیل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانون کے مطابق کاروبار کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔
پیڈی مالکان نے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور ضبط شدہ گندم واپس کی جائے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ کل احتجاجاً مہران ہائی وے بند کر کے سخت احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]