لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) رانا مزمل، ایس ایس او، پیرا فورس نے آئی جی پنجاب پریزنز پولیس میاں سالک جلال سے آئی جی آفس میں ملاقات کی اور انہیں بطور انسپکٹر جنرل پنجاب پریزنز پولیس عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران رانا مزمل نے میاں سالک جلال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پنجاب پریزنز پولیس جدید انتظامی اصلاحات، مؤثر سکیورٹی نظام اور عوامی خدمت کے نئے سنگ میل عبور کرے گی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، محکمانہ پیشہ ورانہ تعاون اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ رانا مزمل اس سے قبل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے جیل پولیس میں آئی ٹی ریزیڈنٹ انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اپنے دورِ ذمہ داری میں انہوں نے کیمپ جیل، آئی جی آفس اور محکمہ داخلہ میں جدید سرورز کی کامیاب تنصیب سمیت متعدد اہم آئی ٹی منصوبوں پر مؤثر انداز میں کام کیا، جسے متعلقہ حلقوں میں سراہا گیا۔
رانا مزمل اکتوبر 2025 سے پیرا فورس میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ اپنی فنی مہارت، دیانت داری اور فرض شناسی کے باعث ایک باصلاحیت افسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ مختلف سرکاری اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں شخصیات نے مستقبل میں بھی ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
میلسی انتظامیہ کب جاگے گی؟ شہر مسائلستان بنتا جا رہا ہے، شہریوں کی فریاد بے اثر میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
رپوٹ ٹھٹھ سٹی گاوں حاجی پپھنوں چانگ میں ایم این اے صا دق علی میمن کا شاندار استقبال کیا گیا سماجی سوشل ورکر
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں پیڈی مالکان کی پریس کانفرنس، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) رانا مزمل، ایس ایس او، پیرا فورس نے آئی جی پنجاب پریزنز پولیس میاں
سب اچھا ہے. یہ وہ تین لفظی جھوٹ ہے