November 18, 2026

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب، ملک

IMG-20260712-WA0081

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کو علم و ادب کے حوالے سے ایک ممتاز اور منفرد مقام حاصل ہے، جہاں متعدد نامور اہلِ قلم، شعراء، ادباء اور دانشور اپنی گرانقدر خدمات کے ذریعے ادبی روایات کو فروغ دے رہے ہیں۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشاب کی ادبی شناخت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف ادبی تقریبات، مشاعروں، سیمینارز، کتابوں کی رونمائی اور نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو مطالعے، تخلیقی صلاحیتوں اور مثبت ادبی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ ضلع خوشاب کی علمی و ادبی شخصیات ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی خدمات کو اجاگر کرنا اور انہیں مناسب مقام دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں شعور، برداشت، محبت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز کے پلیٹ فارم سے علم، ادب، ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کی مثبت صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور خوشاب کا روشن تشخص مزید نمایاں ہو۔