November 18, 2026

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان

IMG-20260712-WA0088

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت، ملکی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، مہنگائی میں کمی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبے، کسان دوست اقدامات، نوجوانوں کی ترقی، خواتین کی فلاح اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے پروگرام قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ قیادت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک معاشی استحکام حاصل کرے گا اور عوام کے مسائل میں بتدریج کمی آئے گی۔
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے اور آئندہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملکی تعمیر و ترقی، اتحاد و اتفاق اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستان مزید مضبوط اور خوشحال بن سکے۔