5

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تھانہ فقیر والی کی حدود سے لاپتہ 18 سالہ نوجوان ذیشان کو

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تھانہ فقیر والی کی حدود سے لاپتہ 18 سالہ نوجوان ذیشان کو ڈیجیٹل ٹریسنگ کے ذریعے چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا
تھانہ فقیر والی کی حدود سے گزشتہ روز ایک 18 سالہ نوجوان ذیشان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس پر مقدمہ کا اندراج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی پی او محمد عمران کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فقیر والی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جدید ڈیجیٹل ٹولز کی مدد سے نوجوان کا ڈیٹا حاصل کیا اور فوری ٹریسنگ کا عمل شروع کیا۔ انتہائی قلیل وقت میں ٹیکنیکل شواہد کی بنیاد پر نوجوان کو ٹریس کر لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ناراض ہو کر فیصل آباد چلا گیا تھا۔ پولیس نے فیصل آباد سے نوجوان کو ٹریس کر لیا، نوجوان ورثاء کے حوالے۔ نوجوان کی بحفاظت واپسی پر ورثاء نے تھانہ فقیر والی پولیس کی فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہا اور پولیس ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ضلعی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔ترجمان ضلع پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں