ہارون آباد
ہارون آبادمیں اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی،غریب رکشہ ڈرائیور سے پلاٹ کی تعمیر کے نام پر 40 ہزار روپے رشوت لینے والا بلدیہ ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار!
ہارون آباد میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولنگر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں بڑا چھاپہ مار کر بلدیہ ہارون آباد کے ملازم کفیل کو مدعی مقدمہ نثار احمد سے 40,000 روپے رشوت کے نشان زدہ نوٹ لیتے ہوئے موقع پر دھر لیا۔غریب شہری نے اپنے پلاٹ پر تعمیراتی سامان رکھوایا تو بلدیہ ملازم نے اسے غیر قانونی قرار دے کر کام روک دیا اور بھاری رشوت کا مطالبہ کیا۔شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈنگ پارٹی بنائی اور ملزم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ کر رقم برآمد کر لی۔
تھانہ اینٹی کرپشن بہاولنگر میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔