خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول عیدگاہ نورپور تھل کے محنتی اور فرض شناس ٹیچر عبدالستار بھٹی کو تدریسی خدمات اور شاندار کارکردگی کے اعتراف میں حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا۔
یہ تعریفی سند ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری سکولز) خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی کی جانب سے عطا کی گئی۔ اس موقع پر تعلیمی شعبے میں عبدالستار بھٹی کی خدمات، محنت، لگن اور طلبہ کی بہترین تربیت کے لیے ان کے کردار کو سراہا گیا۔
عبدالستار بھٹی کو حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ ملنے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ مختلف شخصیات نے کہا کہ ایسے مخلص اور ذمہ دار اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، جو نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
مبارکباد دینے والوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عبدالستار بھٹی آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور ضلع خوشاب کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کا اعتراف کرنے کے اقدام کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ مزید جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو جھنگ کا دورہ، کیتھ لیب کی کارکردگی کو پنجاب میں بیسٹ قرار دیا*
فیصل آباد۔۔۔۔۔خالد شہزاد کی رپورٹ۔ خدمت خلق کا جزبہ رکھنے والے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔المصطفی فاؤنڈیشن کی تنظیم سازی کے
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تھانہ فقیر والی کی حدود سے لاپتہ 18 سالہ نوجوان ذیشان کو
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)وزیراعلی مریم نواز کا صحت مند پنجاب پورے پنجاب میں صاف پانی کے
ہارون آباد (سٹی رپورٹر)ٹبہ غلیانوالہ فورٹ عباس روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی عورتوں بچوں