October 28, 2026

عمرانہ توقیر کی بطور ڈپٹی کمشنر وہاڑی میں سیاست کے بعد اہم انتظامی عہدوں پر بھی خواتین سب سے اگے

IMG-20241003-WA0248

عمرانہ توقیر کی بطور ڈپٹی کمشنر وہاڑی میں سیاست کے بعد اہم انتظامی عہدوں پر بھی خواتین سب سے اگے
وہاڑی(محمدمعظم جوئیہ )تفصیلات کے مطابق
وہاڑی میں ہر شعبے میں خواتین سب سے اگے حکومت پنجاب نے وہاڑی میں خاتون ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے اس طرح ملتان ڈویژن میں جہاں کمشنر مریم خان تعینات ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی بھی غزالہ کنول خاتون تعینات ہیں وہاں اب ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر خاتون تعینات کر دی گئی وہاڑی کی سیاست میں بھی براہ راست چار میں سے دو این اے کے حلقوں سے ایم این اے خواتین منتخب ہو کر اسمبلی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ان میں مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ وہاڑی سے ایم این اے جبکہ پی ٹی ائی کی رہنما عائشہ نزیر جٹ بورے والا سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے منتخب ایم این اے ہیں اس طرح پنجاب میں خاتون وزیراعلی مریم نواز شریف وزیر اطلاعات پنجاب خاتون عظمی بخاری خاتون کمشنر ملتان مریم خان ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر خاتون اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر خاتون ڈاکٹر عائشہ خان تھی ڈی او انڈسٹری خاتون عابدہ حنیف وٹو ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ ایم این اے عائشہ نزیر جٹ جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نتاشہ دولتانہ ایم این اے منتخب ہوئی تھی جو قبل ازیں ضمنی انتخابات میں براہ راست ایم این اے منتخب ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں