میلسی شہر میں ایک ہی دن ڈکیتی کی دو وارداتیں۔مزاحمت پر فروٹ فروش قتل ، صحافی زخمی ۔
میلسی شہر میں ایک ہی دن ڈکیتی کی دو وارداتیں۔مزاحمت پر فروٹ فروش قتل ، صحافی زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق میلسی کے علاقے میں ایک بار پھر ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ۔گزشتہ روز میلسی میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئیں۔ پہلی واردات شام کے وقت شیر گڑھ روڈ پر ہوئی۔ ڈاکوؤں نے نوجوان فروٹ فروش شیخ عمیر قریشی کو گھیر لیا ،اس کے پاس موجود رقم وغیرہ چھین لی ِدوران ڈکیتی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے شیخ عمیر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ڈاکوؤں کی فائیرنگ کی ضد میں آ کر شیخ عمیر قریشی شدید زخمی ہو گیا۔ جو زخموں کتاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ قتل ہونے والے نوجوان شیخ عمیر کے ورثا نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ڈکیتی کی دوسری واردات میلسی کے سینئر صحافی قاری خادم کے گھر ہوئی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے قاری خادم اور اس کے بیٹے کو زخمی کر دیا ۔دونوں وارداتوں کے بعد ڈاکو آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ میلسی کے شہریوں نے ایک بار پھر علاقے میں بڑھتی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔